حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدس ایران میں ہئیت سیدالشہدا العالمیہ کی جانب سے شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام ایام فاطمیہ کی مناسبت سے تین روزہ مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
حجۃ الاسلام والمسلمین سید جواد موسوی نے مجلس عزا سے خطاب میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور اہلبیت علیہم السلام کی مودت اور معرفت کے سلسلے میں قرآن مجید کی چند آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اہلبیت علیہم السلام سے مودت اور ان کی پیروی کے لئے ان کی پہچان اور شناخت ضروری ہے۔ حضرت فاطمہ زہرا (س) کی سب سے اہم فضیلت عبودیت محض، ولایت کے حق کی ادائیگی اور اس کے تحفظ کے لئے جان کی قربانی تھی ۔
انہوں نے کہا حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا بشریت کیلئے چراغ ہدایت ہیں ہم کو آئیڈیل بنا کر ہدایت کے راستے پر گامزن ہوسکتے ہیں۔
تصویری جھلکیاں: قم میں ہیئت سید الشہداء کے زیر اہتمام ایام فاطمیہ کے سلسلے کی پہلی مجلس عزاء
یہ مجالس ہر سال بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ احمد نجفی کی میزبانی میں منعقد کی جاتی ہیں اور قم میں موجود اردو زبان علماء اور طلاب کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ جو آج اس سلسلے کی پہلی مجلس تھی۔
یاد رہے کہ تاریخی کتب میں صدیقہ کبریٰ حضرت فاطمہ زہرا سلام علیہا کی شہادت کے لئے دو تاریخوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ پہلی تاریخ ۱۳جمادی الاولیٰ ہے جس کی بنا پر آپکی شہادت حضرت ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رحلت کے ۷۵ دنوں کے بعد واقع ہوئی۔دوسری تاریخ ۳ جمادی الثانی ہے جس کی بنا پر آپ کی شہادت رحلت رسول کے ۹۵ دنوں کے بعد ہوئی۔
آپ کا تبصرہ